مون سون کے جاری سیزن کے دوران انتظامیہ، ریسکیو ادارے الرٹ رہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے ہدایت کر دی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے مون سون کے جاری سیزن کے دوران انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہدایت کی ہے کہ مون سون کے دوران الرٹ رہا جائے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے پیشگی اقدامات کیے جائیں،

لینڈ سلائیڈنگ والی جگہوں پر مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور راستوں کھلا رکھنے کے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے ہدایت کی انتظامیہ، ایس ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، محکمہ شاہرات و دیگر ادارے باہمی کو آرڈینیشن یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مون سون کے دوران آزادکشمیر کا رخ کرنے والے سیاحوں کی رہنمائی یقینی بناتے ہوئے انہیں راستوں کی صورت حال سے آگاہ رکھا جائے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں