سینئر رہنما پی پی آزادکشمیر سید عزادار حسین کاظمی معاون خصوصی برائے سپیکر قانون ساز اسمبلی تعینات، نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر میں نئی حکومت سازی کا عمل جاری ہے، کابینہ کے بعد اہم عہدوں پر تعیناتیاں کی جا رہی ہیں ۔۔

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سینئر رہنما سید عزادار حسین کاظمی کو معاون خصوصی برائے سپیکر قانون ساز اسمبلی کے عہدہ پر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔۔سید عزادار حسین کاظمی پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ہیں ، تعلق میرپور آزاد کشمیر سے ہے ۔۔ اس سے قبل بھی وہ پیپلز پارٹی ازادکشمیر کے دو مختلف ادوار میں اہم حکومتی عہدوں پر فائز رہے ہیں ۔۔ 1996ء میں سید عزادار کاظمی وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کے ہمراہ پولیٹکل سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہے جبکہ 2011ء میں وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر بطور میڈیا ایڈوائزر فرائض انجام دے چکے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close