آزاد کشمیر، چیئرمین سی بی آر، سیکرٹری ان لینڈ ریونیو کو عہدے سے ہٹا کر انکوائری کا حکم، وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے بھمبر سے سیکرٹری خوراک منصور قادر ڈار کومعطل کر کے بیورو کریسی کو پیغام دے دیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے مبینہ بدعنوانیوں،بے قاعدگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث اعلیٰ سرکاری افسروں کے خلاف کارروائی کا دائر بڑھا دیا ہے۔۔۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے بااثر بیوروکریٹ راجہ امجد پرویز کو چیئرمین سی بی آر اور سیکرٹری ان لینڈ ریونیو کے عہدے سے ہٹادیا کر ان کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے۔۔۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم ظفر خان کوچیئرمین سی بی آر اور سیکرٹری ان لینڈ ریونیو تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔۔۔وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے اپنے ہی آبائی ضلع بھمبر سے تعلق رکھنے والے ایک بااثر سیکرٹری خوراک منصور قادر ڈار کو معطل کرنے کے بعد کرپشن میں ملوث دیگر بڑے سرکاری افسروں کو پیغام دیا ہے کہ ہر کسی کو احتسابی عمل سے گزرنا پڑے گا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں