شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کی 21 جون کو سالگرہ، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں تقریبات کا اعلان کر دیا

مظفرآباد (پی این آئی) پیپلز پارٹی آزادکشمیر کا 21 جون کو شہید بینظیر بھٹو کی 70 ویں سالگرہ ریاست بھر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں منانے کا اعلان۔ ۔۔پیپلز پارٹی آزادکشمیر 21 جون کوآزادکشمیر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں شہید محترمہ بینطیر بھٹو کی سالگرہ تقریبات کا انعقاد کرے گی۔۔۔ صدر پی پی پی ازادکشمیر چوہدری یاسین کا کہنا ہے کہ آزادکشمیرکے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائینگے۔

۔۔۔اس حوالے سے سیکرٹری جنرل پی پی پی آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا ہے کہ سالگرہ تقریبات میں شہید بینظیر بھٹو کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔۔۔پاکستان اور آزادکشمیر میں جمہوریت شہید بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کی مرہون منت ہے۔ ۔۔ بلاول بھٹو زرداری ملک میں جمہوریت کی کامیابی اور جمہوریت بہترین انتقام ہے والے فلسفے کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔۔۔ سیکرٹری اطلاعات پی پی پی آزادکشمیر۔ سردارجاوید ایوب کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا منشور کشمیر کی آزادی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویژن خوشحال عوام اور مضبوط و مستحکم پاکستان ہے۔۔۔ پیپلز پارٹی عوام آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر سے کامیابی حاصل کرے گی اور پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیراعظم بنائیں گے ۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close