مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لئے اقوام عالم اپنا کردار ادا کریں، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے ممتاز ادیبہ اور شاعرہ مسز ہما طاہر سے گفتگو

اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیری عوام کو اُن کا حق خودارادیت دلوانے کے لئے اقوام عالم اپنا کردار ادا کریں۔ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مضمر ہے۔اقوام متحدہ کی کشمیر پر قراردادیں اب بھی موثر ہیں اور اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے بھارت نے 05اگست2019ء کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پرڈیموگرافک تبدیلیاں شروع کر دیں ہیں جبکہ اسی طرح وہاں کی حلقہ بندیاں بھی تبدیل کی جا رہی ہی ہے جس سے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو ختم اور مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں معروف ادیبہ اور شاعرہ مسز ہما طاہر سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر مسز ہما طاہر نے کشمیر پر اپنی تصانیف صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو پیش کیں۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ ادیب اور شاعر بھی مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے میں اپنا ایک بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسز ہما طاہر کی کشمیر پرلکھی گئی تصانیف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے لوگوں کو مسئلہ کشمیر پر شعور اور آگاہی حاصل ہو گی۔ لہذا ہم سب کو مل کر مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اس موقع پرمعروف ادیبہ اور شاعرہ مسز ہما طاہرنے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے معروف ادیبہ اور شاعرہ مسز ہما طاہر کو اُن کی کشمیر پر لکھی گئی تصانیف کے اعتراف میں صدارتی شیلڈ بھی دی۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close