یونان میں کشتی الٹنے کا افسوسناک واقعہ، کشمیری و پاکستانی شہریوں کےجانی نقصان پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کا اظہا رتعزیت

اسلام آباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے یونان میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے میں ہونے والے جانی نقصان جن میں زیادہ تر پاکستانی اور کشمیری تھے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔انہوں نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ وزارت خارجہ سے رابطہ کاری کیلیے آفیسر کو مقرر کیا جائے تاکہ حادثے میں آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے افراد کے جسد خاکی واپس لانے کیلیے انتظامات کئے جا سکیں ۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومین کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close