ناظم اعلیٰ تعلقات عامہ آزاد کشمیر/ چیئرمین سرکولیشن مانیٹرنگ کمیٹی راجہ اظہر اقبال کی زیر صدارت سرکولیشن مانیٹرنگ کمیٹی کا چوبیسواں اجلاس

مظفرآباد(پی آئی ڈی) ناظم اعلیٰ تعلقات عامہ آزادکشمیر /چیئرمین سرکولیشن مانیٹرنگ کمیٹی راجہ اظہر اقبال کی زیر صدارت سرکولیشن مانیٹرنگ کمیٹی کا چوبیسواں اجلاس جمعرات کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات پونچھ سعداللہ خان، ڈپٹی ڈائریکٹر میرپور ڈویژن طارق جمیل درانی، سابق وائس چیئرمین پریس فاؤنڈیشن سردار ذوالفقار علی، نمائندہ اے کے این ایس چوہدری زاہد بشیر، شوکت نواز میر صدر اخبار فروش یونین، سردار عمران ایوب خان صدر اخبار فروش یونین پونچھ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشتہارات سید آصف حسین نقوی، ایڈورٹائزنگ آفیسر صغیر احمد بطور ممبر کمیٹی شرکت کی۔

چھ اخبارات کے کیس اجلاس میں پیش کیے گئے جن میں سے تین روزنامہ جات کے کوائف مکمل ہونے پرمیڈیا لسٹ میں شمولیت کی منظوری دی اور تین اخبارات کی میڈیا لسٹ میں شمولیت کو کوائف مکمل کرنے کے ساتھ مشروط کیا گیا۔سی ایم سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر حاضر اخبارات کو میڈیا لسٹ سے خارج کیا جائے گا اور آئندہ انہی اخبارات کو میڈیا لسٹ میں شامل کیا جائے گا جو ہر لحاظ سے اپنے کوائف مکمل کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close