اسلام آباد( پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلرآزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وائس چانسلر کوٹلی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی خان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات۔
اس موقع پروائس چانسلر کوٹلی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی خان نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو جامعہ میں جاری تدریسی اور دیگر نصابی سرگرمیوں، یونیورسٹی کو درپیش مسائل سمیت یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی پروجیکٹس کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر وچانسلرآزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وائس چانسلر کوٹلی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ڈاکٹر رحمت علی خان کو ہدایت کی کہ جامعہ ہذا میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں