آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کا قانون ساز اسمبلی کے ضمنی انتخابات حلقہ ایل اے۔ 15 باغ 2 جو 8 جون 2023 کو منعقد کرنے کا اعلان

مظفرآباد(پی آئی ڈی)ترجمان آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کے ضمنی انتخابات حلقہ ایل اے۔15باغ 2جو 8جون 2023کو منعقد ہورہا ہے۔ آزادجموں وکشمیر الیکشنز ایکٹ 2020ء کی دفعہ 112کی رو سے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں انتخابی مہم مورخہ 06اور07جون 2023 کی درمیانی شب12بجے ختم ہو جائے گی۔

اس کے بعد نہ تو کوئی سیاسی جماعت اور نہ ہی کوئی امید وار انتخابی مہم چلا سکتا ہے۔ لہذا تمام سیاسی جماعت ہا اور امید واران کو ہدایت کی جات ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کرتے ہوئے مورخہ 7,6جون 2023کی درمیان رات 12بجے اپنی انتخابی مہم ختم کر لیں بصورت دیگر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔ علاوہ ازیں عوام الناس کو بھی بذریعہ پریس ریلیز مطلع کیا جاتا ہے کہ قانون کے مطابق ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر یذائیڈنگ آفیسر کو دکھا کر ہی پول کیا جاسکتا ہے۔ لہذا متذکرہ حلقہ کے تام ووٹر ز پولنگ کے دن اپنے ہمراہ اصل شناختی کارڈ لے کر پولنگ اسٹیشن پر جائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تاہم یہاں یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ قانون کے مطابق نادرا کی جانب سے جاری شدہ زائد المعیاد اصل شناختی کارڈ بھی حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے قابل قبول ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close