آزاد کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب خان سے AKNS کے وفد کی ملاقات، ریاستی میڈیا کو درپیش مسائل کے حوالہ سے سیکرٹری اطلاعات کو آگاہ کیا

مظفرآباد(پی آئی ڈی)آزادکشمیر کے سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب خان سے AKNSکے وفد کی ملاقات، اخبارات کے اشتہارات کے بجٹ میں اضافہ، اشتہارات کے بقایا جات کی ادائیگی اور ریاستی میڈیا کو درپیش مسائل کے حوالہ سے سیکرٹری اطلاعات کو آگاہ کیا۔ وفد میں صدر AKNSامجد چوہدری، سیکرٹری جنرل ظہیر جگوال، سیکرٹری اطلاعات نثار کیانی، ممبر بورڈ آف گورنر پریس فاؤنڈیشن زاہد بشیر،ریبجا کے سابق صدر سردار شوکت محمود شامل تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب خان نے کہا کہ اخبارات کے اشتہارات کے بجٹ میں اضافہ کے لیے تحریک کر دی گئی ہے۔ تمام ترقیاتی محکمہ جات کو بقایا جات کی جلد ادائیگی کے لیے بھی مکتوب جاری کر دئیے ہیں۔ مالی سال کے اختتام تک بقایا جات کے مسائل کافی حد تک یکسو ہو جائیں گے۔ اسوقت ادائیگیوں کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ اخبارات کے تمام مسائل حل کریں گے۔ صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے محکمہ اطلاعات نے ہمیشہ کر دار ادا کیا ہے۔ آئندہ بھی صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ میڈیا حکومتی پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے میں اپنا موثر کردار ادا کرے اور عوام کی درست سمت میں رہنمائی کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close