آزاد کشمیر، حکومت سازی کا دوسرا مرحلہ کامیابی سے مکمل، قانون ساز اسمبلی سے پندرہویں ترمیم کی منظوری، وزراء کی تعداد پر عائد پابندی ہٹا دی گئی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی کامیاب سیاسی حکمت عملی اور سیاسی تدبر کے باعث حکومت سازی کا دوسرا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلے آزادکشمیر کو درپیش معاشی مسائل حل کرنے کیلیے کام کیا،وفاقی حکومت سے کامیاب مذاکرات کئے،

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کی،وزیر خزانہ اسحق ڈار سے دو مرتبہ ملاقاتیں کیں اور آزادکشمیر کے لئے مالیاتی پیکج حاصل کیا،معاشی مسائل حل کرنے کے بعد وزیراعظم نے بیوروکریسی سے انٹرکشن کیا اور انہیں لائے گئے فنڈز عوام کے مفاد میں خرچ کرنے کیلیے بہترین حکمت عملی مرتب کی۔دوسرے مرحلے میں وزیراعظم نے سیاسی معاملات حل کرنے کیلیے پیش قدمی کی اس سلسلے میں انہوں نے وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری سے انتہائی اہم ملاقات کی اس طرح قانون ساز اسمبلی سے پندرہویں ترمیم کی منظوری جس میں وزراء کی تعداد پر عائد پابندی کو ہٹا دیا گیا اور سپیکر قانون ساز اسمبلی کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کیا اس طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر سپیکر قانون ساز اسمبلی منتخب ہوئے جس کے بعد کابینہ تشکیل دی جائے گی۔وزیراعظم کے سیاسی تدبر،حکمت اور دانشمندی نے آزادکشمیر میں گڈ گورننس کے فروغ کو یقینی بنایا ہے جو ریاست کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلیے اہم قدم ہے۔۔۔۔

close