صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے وائس چانسلر یونیورسٹی آف پونچھ پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر کی ملاقات، تدریسی و دیگر نصابی سرگرمیوں پر بریفنگ

اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلرآزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وائس چانسلریونیورسٹی آف پونچھ پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات۔ اس موقع پروائس چانسلریونیورسٹی آف پونچھ پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو جامعہ میں جاری تدریسی اور دیگر نصابی سرگرمیوں سمیت یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی پروجیکٹس کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر وچانسلرآزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وائس چانسلریونیورسٹی آف پونچھ پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر کو ہدایت کی کہ جامعہ ہذا میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close