آزاد کشمیر، نصیر آباد، دھنی، زیرر تعمیر پل گرنے دریائے نیلم میں تین مزدور جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کی تحصیل نصیرآباد میں دھنی کے مقام پر زیرتعمیر پل دریائے نیلم میں گرنے اور تین مزدورکے جاں بحق ہونے کے المناک واقعہ کی تحقیقات کیلئے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔

چیف انجینئر تعمیرات شاہرات نارتھ محمد شفیق الرحمان ڈار نے ناظم تعمیرات عامہ شاہرات مظفرآباد سرکل راجہ امجد صدیق کی سربراہی میں سید کاشف علی گردیزی مہتمم تعمیرات عامہ شاہرات ڈویژن جہلم ویلی اور سید نجم الحسن گیلانی مہتمم تعمیرات عامہ شاہرات ڈویژن نیلم ویلی پر مشتمل انکوائری کمیٹی کی منظوری دی ہے کمیٹی پل گرنے کی وجوہات کے علاوہ پل کو دریا سے نکالنے،مرمت کر کے دوبارہ لانچ کرنے سے متعلق تخمینہ اور تجاویز بھی دے گی کمیٹی کو اپنے ساتھ ایک ماہر کی خدمات حاصل کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے کمیٹی پل گرنے سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ سات روز کے اندر دینے کی پابند ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close