استور، برفانی تودہ گرنے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل

استور(آئی این پی)استور میں برفانی تودہ گرنے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، 8میتیں پنجاب کے آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئی ہیں جب کہ 15سے زائد زخمی استور کے اسپتال میں زیر علاج ہیں ،ڈپٹی کمشنر استور وسیم عباس کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے،

ریسکیو آپریشن میں پاک فوج اور دیگر اداروں نے حصہ لیا،تودہ گرنے سے 8افراد جاں بحق اور 16زخمی ہوئے جس کے بعد 8میتوں کو رات گئے پنجاب کے آبائی علاقوں کو پہنچادیا گیا۔،ڈی سی کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق روات اور چکوال سے ہے، 15سے زائد زخمی ڈی ایچ کیو اسپتال عیدگاہ استور میں زیرعلاج ہیں، جاں بحق افراد میں چار خواتین اور چار مرد شامل تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close