آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے شونٹر میں برفانی تودے کی زد میں آ کر 11 افراد کے جاں بحق ہونے کے المناک حادثے پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے شونٹر میں برفانی تودے کی زد میں آ کر 11 افراد کے جاں بحق ہونے کے المناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔واقعہ رات گئے پیش آیا جاں بحق افراد کا تعلق آزادکشمیر سے تھا،واقعہ میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے۔وزیراعظم نے زخمیوں کے علاج معالجے کیلیے بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کیلیے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ گلگت بلتستان حکومت سے رابطے میں رہیں۔

انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔وزیراعظم نے جاں بحق افراد کیلیے مالی امداد کا اعلان بھی کیا،انہوں نے سانحہ شونٹر کو المناک واقعہ قرار دیتے ہوے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور دعا کی کہ اللہ پاک انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close