چین، ترکیہ اور سعودی عرب کی عدم شرکت پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے، پاسبان حریت جموں و کشمیر نے جی 20 کانفرنس کے بھارتی مقاصد کو مکمل ناکام قرار دے دیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) پاسبان حریت جموں وکشمیر نے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کانفرنس میں چین،ترکیہ اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی عدم شرکت پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے ۔بھارتی ہٹ دھرمی جنوبی ایشیا کے امن کیلئے خطرہ بن رہی ہے۔ اقوامِ متحدہ آگے بڑھ کر پاس شدہ قراردادوں اور عوامی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکالے ۔

پاسبان حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین عُزِیر احمد غزالی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیری عوام عوامی جمہوریہ چین، مملکت سعودی عربیہ، ترکیہ سمیت دیگر ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے “G20” اجلاس کے نام پر دنیا کو گمراہ کرنے کی بھارتی سازش اور اقدام کو بری طرح ناکام بنا دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ میں تسلیم شدہ متنازعہ ریاست جموں کشمیر کے اندر ہزاروں فوجیوں اور کمانڈوز کے پہرے میں “G20” اجلاس کا انعقاد عالمی ادارے کے ضابطوں اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے جی ٹوئنٹی کے باقی ممبر ممالک سے اپیل کی کہ وہ سرینگر میں بھارتی فوجیوں کے پہروں سے باہر نکل کر عام شہریوں سے ملاقاتیں کر کہ وہاں کے زمینیں حقائق کو معلوم کریں ۔ جہاں بھارتی قابض فوجی نہتے شہریوں پر بدترین مظالم ڈھا رہے ہیں ۔ عزیر احمد غزالی نے کہا کہ بھارت مکروفریب سے جموں کشمیر کی اصل صورتحال اور متنازعہ حیثیت کو تبدیل کر سکتا ہے اور نہ ہی اپنے جنگی جرائم کو چھپا سکتا ہے۔ انہوں نے دنیا بھر کے امن اور انصاف پسند ممالک سے اپیل کی کہ وہ جموں کشمیر میں آزادانہ طور استصواب رائے کے عمل کیلاپنا کردار ادا کریں۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close