آزاد کشمیر، ضلع جہلم ویلی، فرسٹ ایئر کا طالب علم نیلی کے مقام پر موٹر سائیکل سمیت دریائے جہلم کی موجوں کی نذر

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی میں نجی کالج میں زیر تعلیم فرسٹ ایئر کا طالب علم شہاب افسر نیلی کے مقام پر موٹر سائیکل سمیت دریائے جہلم میں ڈوب گیا۔۔۔ ریسکیو 1122 اور علاقہ مکینوں نے تلاش شروع کردی۔۔۔ ہٹیاں بالا کے نواحی گاؤں نوگراں کے رہائشی علی افسر اعوان کا جواں سال بیٹا شہاب افسر کالج جاتے ہوئے موٹر سائیکل کے المناک حادثہ کے نتیجہ میں دریائے جہلم کی تیز وتند لہروں کی نذر ہو گیا۔۔۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ جہلم ویلی ہٹیاں بالا کے قریب نیلی کے مقام پر پیش آیا۔۔۔ ایک نجی کالج میں زیر تعلیم فرسٹ ایئر کاطالعلم موڑ کاٹتے ہوئے موٹر سائیکل سمیت دریائے جہلم کی بـے رحم موجوں کی نذر ہوگیا۔ریسکیو 1122 اور علاقہ مکینوں نے دریائے جہلم کے کناروں پر تلاش شروع کردی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close