یکم مئی جیپ حادثہ، دریائے نیلم میں جاں بحق ہونے والے 8 میں سے ایک سیاح کی لاش مل گئی، شناخت کر لی گئی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں 24 روز قبل یکم مئی کو جیپ حادثہ کے باعث دریائے نیلم میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 8 سیاحوں میں سے ایک کی لاش مل گئی ۔۔۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے 7 نوجوانوں کی لاشوں کی تلاش 24 ویں روز بھی جاری ہے۔۔۔

وادی نیلم میں کیل کے قریب مچھل کے مقام پر دریائے نیلم سے ملنے والی لاش کو پولیس اور ریسیکو ٹیم نے شناخت کیلئے کیل ہسپتال میں منتقل کیا جہاں پر لاش کی شناخت اظہر ولداشرف سکنہ لاہور کے نام سے کی گئی ۔۔۔اظہر لاہور سے تعلق رکھنے والے ان 8 سیاحوں میں شامل تھاجنکی گاڑی 24 روز قبل ایک المناک حادثہ کے نتیجہ میں دریائے نیلم میں ڈوب گئی تھی ۔۔۔ نیلم جیپ حادثہ میں جاں بحق ہونے والےسات سیاحوں کی لاشوں کی تلاش 24 ویں روز بھی جاری ۔اظہر کی لاش ملنے کے بعد دیگر 7 نوجوانوں کی لاشیں ملنے کی امید پیدا ہوگئی ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close