کروڑوں روپے کی مالی بےضابطگیو ں میں ملوث AJKRSP بھمبر کے دو ملزمان اکاوٹنٹس گرفتار

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد جموں کشمیر احتساب بیورو کی انوسٹیگیشن ٹیم نے چیئرمین احتساب بیورو سردار نعیم احمد شیراز کی خصوصی ہدایات پر کروڑوں روپے کی سنگین مالی بےضابطگیوں،خرد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے میگا سکینڈل کیس میں ملوث محکمہ AJKRSP بھمبر کے دو ملزمان اکاوٹنٹ(وقت) حال کیشئر JS بنک بھمبر معین رشید ولد محمد رشید سکنہ مغل پورہ افضل پور اور مسٹر ولید پرویز اسسٹنٹ ریلیشن شپ آفیسر بھمبر کو گرفتار کر کے سیف ہاؤس میر پور بند کر دیا ہے،ان پر دیگر ملازمین کے ساتھ مل کر AJKRSP کے قرضہ جات کی اقساط واپسی میں کروڑوں روپے کے گھپلے کرتے ہوئے واپس بینک میں جمع کروانے کی بجائے زاتی تصرف میں لائے جانے کے ٹھوس ثبوت ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ تفتیش کے دوران اس میگا سکینڈل میں ملوث دیگر بڑے کرداروں کے خلاف بھی کارروائی کے امکانات ہیں۔ احتساب بیورو کی جانب سے کرپٹ عناصر کے خلاف کی جانے والی اس کاروائی کو بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس سکینڈل میں ملوث دیگر کرپٹ عناصر کے خلاف بھی مؤثر کارروائی کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close