وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے اعزاز میں رکن قانون ساز اسمبلی چوہدری قاسم مجید کا عشائیہ چوہدری انوار الحق، راجہ فاروق حیدر، چوہدری لطیف اکبر، فیصل ممتاز راٹھور، شاہ غلام قادر کی شرکت

مظفرآباد (پی آئی ڈی) چیئرمین پی پی پی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں رکن قانون ساز اسمبلی چوہدری قاسم مجید کی جانب سے عشائیہ گیا۔ عشائیہ میں وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق،سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان،صدر پی پی آزادکشمیر چوہدری یاسین، صدر ن لیگ شاہ غلام قادر اور اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر، سینئر موسٹ وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور،پاکستان پیپلزپارٹی کے اراکین قانون ساز اسمبلی کے علاوہ مسلم لیگ ن اور فارورڈ بلاک کے اراکین نے شرکت کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سمیت قانون ساز اسمبلی کے اراکین نے مقبوضہ وادی میں جی ٹوئنٹی اجلاس پر تشویش کا اظہار کیااور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے مکمل اتفاق رائے کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close