وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے ڈڈیال میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے ڈرائیونگ ٹیسٹ دوبارہ شروع کر نے کی ہدایت کر دی

مظفرآباد ( پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے ڈڈیال میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے ڈرائیونگ ٹیسٹ دوبارہ شروع کر نے کی ہدایت کر دی ۔ سابق وزیرحکومت چوہدری اظہر صادق نے ڈڈیال میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا آغاز کیا تھا اور کچھ عرصہ سے ٹیسٹ لینا بند کردیا گیا تھا۔ چوہدری اظہر صادق نے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی توجہ عوامی مسئلہ کی طرف مبذول کروائی جس پر وزیر اعظم نے ڈی آئی جی میرپور اور ایس ایس پی میرپورکو فوری طور پر ڈڈیال میں ڈرائیونگ ٹیسٹ دوبارہ بحال کرنے کی ہدایت کی ۔

میرپور انتظامیہ نے وزیراعظم کی ہدایت پرفوری بحال کرکےدوبارہ ڈڈیال میں ڈرائیونگ ٹیسٹ لینے کیلئے کام شروع کردیا ہے ۔ اب ڈی ایس پی ٹریفک پولیس کی زیر نگرانی  دوبارہ ڈڈیال میں ڈرائیونگ ٹیسٹ ہر بدھ کو ڈینگل سٹیڈیم میں لیا جائے گا۔اہلیانِ ڈڈیال نے اس حوالہ سے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق ، چوہدری اظہر صادق ،ڈی آئی جی میرپور کا شکریہ ادا کیا ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close