مظفرآباد (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو آج آزاد کشمیر کے تین روزہ دورہ پر مظفرآباد پہنچیں گے کوہالہ پل پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی قیادت،ممبران اسمبلی اور پارٹی کارکن ان کا پرتپاک استقبال کریں گے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بھارت کی دعوت پر سرینگر میں G 20 کانفرنس میں چین،ترکیہ جرمنی اور ملائشیا کی طرف سے کانفرنس کے بائیکاٹ کے اعلان کا خیر مقدم کیا ۔انکا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی بہترین خارجہ پالیسی اور کامیاب سفارتی لابی کے نتیجہ میں چین ،ترکیہ ،جرمنی اور ملائشیا اس وقت کانفرنس میں شرکت سے انکار کر چکے ہیں ۔جو ممالک عمران خان کی ناقص پالیسیوں وجہ سے دوری اختیار کر چکے تھے
اب وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوچکے ہیں ۔بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھاناپڑ ی ہے وزیر خارجہ نے ہر فورم پر کشمیریوں کی نمائندگی کرتے ہوئے متنازعہ علاقہ میں G 20 کانفرنس پر احتجاج کیاچوہدری لطیف اکبر نے کہاکہ بلاول بھٹو تین روزہ دورے پر آج شام آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد پہنچیں گے جی 20 کانفرنس کے موقع پر وزیرخارجہ تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ سےکشمیریوں سے اظہاریکجہتی اور22 مئی کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے اہم خطاب کریں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں