کوئٹہ، 34ویں نیشنل گیمز ، آزاد کشمیر کے 91 کھلاڑیوں کا دستہ مظفرآباد سے روانہ

مظفرآباد (پی این آئی) کوئٹہ بلوچستان میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والی 34 ویں نیشنل گیمز میں شرکت کیلئے آزاد کشمیر کے 91 کھلاڑیوں کا دستہ مظفرآباد سے روانہ ہوگیا۔ڈائریکٹر سپورٹس ملک شوکت حیات اولمپک کی 7 گیمز میں حصہ لینے والے آزادکشمیر کے کھلاڑیوں کے دستہ کی قیادت کررہے ہیں۔آزاد کشمیر کے 20 مرد اور 18 خواتین اتھلیٹس نیشنل گیمز میں آزاد کشمیر کی نمائندگی کریں گے جبکہ ٹیبل ٹینس کے 6 مرد اور 7 خواتین کھلاڑی دستہ میں شامل ہیں اور سکواش 4 تائیکوانڈوکے 7 وشو کے 7 جوڈو کے 6 کھلاڑی بھی دستہ میں شامل ہیں۔

ڈائریکٹر سپورٹس ملک شوکت حیات نے امید ظاہر کی ہے آزاد کشمیر کے کھلاڑی مختلف ایونٹس میں اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کریں گے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close