مظفر آباد، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں پر الزامات کے خلاف ہفتے کے روز وکلاء کا احتجاجی ریلیوں کا اعلان

مظفرآباد (آئی اے اعوان) سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے پر مبینہ کرپشن کے الزامات لگانے اور توہین آمیز الفاظ استعمال کرنےکے خلاف آزاد کشمیر بھر کے وکلاء ہفتہ کے روز احتجاجی ریلیاں نکال کر عدلیہ سے یکجہتی کا اظہار کریں گے ۔۔۔

سینٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد کے صدر راجہ آفتاب ایڈووکیٹ نے عہدیداروں اور دیگر وکلاء کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس ذہنی مریض ہیں عدالت نے انھیں جو سزا دی ہے وہ کم ہے مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران را جہ آفتاب ایڈووکیٹ نے آزاد کشمیر کے وکلاء سے اپیل کی کہ وہ ہفتہ کے روز آزاد کشمیر کی اعلیٰ عدلیہ سے یکجہتی کے اظہار کیلئے سڑکوں پر نکلیں ۔انھوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی شخص کو معزز اداروں پر الزامات لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی سردار تنویر الیا س نے عدالت میں اعتراف جرم کیا عدلیہ نے انھیں کم سزا دی آزاد کشمیر کے وکلاءسردار تنویر الیاس کی سزا میں اضافہ کیلئے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرے گی راجہ آفتاب ایڈووکیٹ نے کہا کہ سردار تنویر الیاس کو اگر کسی جج سے شکایت ہے تو وہ سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کریں آزاد کشمیر کی اعلیٰ عدلیہ پر بے بنیاد اور گھٹیا الزامات لگانے سے گریز کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close