سری نگر میں جی 20 کانفرنس کے موقع پر آزاد کشمیر میں پہیہ جام، شٹرڈاؤن ہڑتال کی اپیل کی، عوام سیز فائر لائن کی طرف مارچ کی تیاری کریں، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا چناری میں خطاب

چناری،ہٹیاں بالا (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی اپیل پر کنٹرول لائن کے قریب چناری کے مقام پر جمعہ کے روز بھارت کے خلاف نکالی گئی ۔۔۔احتجاجی ریلی جلسہ کی صورت اختیار کرگئی ریلی کے شرکاء نے G20 ممبر ممالک سے بھارت کی دعوت پر سرینگر میں ہونے والی کانفرنس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔۔۔

چناری کے تاجروں نے شٹرڈاون کرکے بھارت کی طرف سے سرینگر میں G20 کانفرنس کے انعقاد کی مذمت کی۔۔۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان نے G20 کانفرنس کے موقع پر آزاد کشمیر بھر میں پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کرنے کی اپیل کی۔۔۔ بھارت کی جانب سے سرینگر میں G 20 ممبر ممالک کی کانفرنس کے خلاف عوامی رابطہ مہم کے تحت جمعہ کے روز آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی میں ریلی نکالی گئی۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کی اپیل پر ضلع ہٹیاں بالا کے انٹری پوائنٹ کنیناں سے چناری تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔۔۔ریلی چناری پہنچ کر بڑے جلسہ کی صورت اختیار کرگئی ۔راجہ محمد فاروق حیدر نے کنٹرول کے قریب بسنے والے علاقہ مکینوں سے اپیل کہ وہ سیز فائر لائن کی طرف مارچ کرنے کیلئے تیار ہیں۔۔۔

جی 20 کانفرنس کے مقبوضہ کشمیر میں سیشن کے دن آزادکشمیر بھر میں تاریخی پیہہ جام شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے کے ساتھ ساتھ جلد سیز فائر لائن کی جانب مارچ کی کال بھی دی جائے گی ۔ ۔۔سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کانفرنس کے دن پورے آزادکشمیر میں تاریخ ساز شٹر ڈاؤن پہیہ جام کرکے یہ پیغام دینگے کہ کشمیری ہندوستان کے اقدامات کو مسترد کرتے ہیں ۔۔۔مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے سب باہر نکلیں سیاسی قیادت کشمیر کو ترجیح اول میں رکھے اور ایک ہوجائے ۔۔۔ہندوستان کے اقدامات ناقابل قبول ہیں وزیراعظم پاکستان وزیرخارجہ آرمی چیف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس معاملے پر بھرپور کردار ادا کریں ۔۔۔مقبوضہ کشمیر جانے والے ممالک میں 5 ممالک وہ ہیں جنہوں نے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی حمایت میں قرارداد حمایت کی تھی۔۔۔ راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ سعودی عرب چین امریکہ ترکی سمیت دیگر ممالک سے اپیل ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیشن کا بائیکاٹ کریں ۔۔۔ریاست جموں کشمیر ناقابل تقسیم وحدت ہے اس کے مستقبل کا فیصلہ اس کے عوام نے کرنا ہے ۔۔۔انھوں نے کہا جموں،لداخ،وادی،آزادکشمیر، گلگت بلتستان کے عوام کو راے شماری کے لیے ایک ہونا پریگا وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ کشمیر کی ساری سیاسی قیادت ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جاے۔۔۔ سب کو دعوت دیتا ہوں آئیں اس اہم معاملے اور موقع پر ہم سب اکٹھے ہوجائیں اپنی سیاست میں مصروف ہوکر کشمیر کو فراموش کردینا آنیوالی نسلوں سے غداری ہوگی۔۔۔ ریلی سے مرکزی رہنما مسلم لیگ ن زاہد امین کاشف مرزا آصف نے خطاب کیا جبکہ چئیرمین میونسپل کمیٹی ہٹیاں بالا سجاول خان چئیرمین ٹاون کمیٹی چکار بشیر اعوان ممبران ضلع کونسل راجہ انور حسین ،شیخ صادق،راجہ عظیم زاہد جبکہ،فرید خان عمیر آفتاب کیانی فیصل رشید عباسی علی اکبر کیانی ،ظہیر حسین کیانی ،راجہ ساجد سعید،راجہ راشد، راجہ ریاض ،چوہدری غفور و دیگر جلوس کے ہمراہ شریک ہوئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close