آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے تمام کیمپس 2 روز کیلئے بند کر دیئے گئے

مظفرآباد (پی این آئی) پاکستان میں تیزی سے بگڑتی سیاسی صورتحال کے پیش نظر آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کے تمام کیمپس دو روز کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں ۔۔۔ڈائر یکٹر سٹوڈنٹس افیئرز نے جامعہ کشمیر میں زیر تعلیم تمام طلبا و طالبات کو اگاہ کیا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر 10 اور11 مئی 2023 جامعہ کشمیر کے جملہ کیمپسز میں تدریسی امور معطل رہیں گے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے 10 اور 11 مئی کوہونیوالے مڈٹرم امتحانات کے پیپرز بھی ملتوی کردیے گے ہیں۔ملتوی کیئے پیپرز کے حوالے سے متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان جلدنیا شیڈول جاری کریں گے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close