اسلام آباد (پی آئی ڈی ) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے حکم دیا ہے کہ تمام سرکاری نائب قاصد و لوئر سٹاف کو اپنے اپنے دفاتر میں حاضر کر کے 72 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کی جائے ۔وزیراعظم کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ بات نوٹ کی گئی ہے کہ آفیسران سرکاری نائب قاصدوں و لوئر سٹاف سے گھروں میں خدمات انجام لے رہے ہیں ایسا نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ اخلاقی لحاظ سے بھی ٹھیک نہیں ہے ۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایسے تمام لوئر سٹاف کو اپنے اپنے سرکاری دفاتر میں حاضر کروا کر 72 گھنٹے میں رپورٹ پیش کی جائے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں