پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں بھونچال، سردار تنویر پارٹی صدارت سے فارغ، نیا صدر، اپوزیشن لیڈر کون ہو گا؟

مظفر آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم چودھری انوارالحق سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔۔۔ پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے گی کے مطابق سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو پارٹی صدارت سے بھی سبکدوش کر دیا گیا ہے۔۔۔۔فیصلے کے مطابق سابق وزیراعظم
سردار قیوم نیازی تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر اور خواجہ فاروق کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا ہے جبکہ چوہدری مقبول گجر اسپیکر شپ کے امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔۔۔

پی ٹی آئی قیادت نے نامزد کردہ امیدواروں کو ووٹ نہ دینے والے ارکان قانون ساز اسمبلی کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔۔۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے 31 میں سے 7 ارکان اسمبلی کی اجلاس میں شرکت پر عمران خان نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close