مظفر آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر میں وزارت عظمی کیلئے امیدوار کا نام فائنل نہ کر سکی،پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں سردار تنویر الیاس گروپ وزارت عظمی کیلئے اپنا امیدوار لانا چاہتا ہے جبکہ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان اپنے قریبی ساتھی کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں،پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان کا ساتھ دینے کیلئے شرائط سے پارٹی کو آگاہ کر دیا گیا، اسد قیصر اور پرویز خٹک نے پارٹی میں اختلاف سے عمران خان کو آگاہ کردیا،
پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان میں اختلافات کے باعث اسمبلی اجلاس ملتوی ہورہا ہے،اسد قیصر نے ہدایت کی ہے کہ جن ارکان قانون ساز اسمبلی جموں وکشمیر کے دماغ میں فتور ہے وہ واپس آجائیں، ورنہ تاریخ ، عمران خان اور عوام ان کو کبھی معاف نہیں کریں گے،خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے سردار تنویر الیاس کو سزا سنائی تھی اور وہ عہدے کیلئے نااہل قرار پائے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں