مظفر آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم تنویر الیاس کی سزا کے خلاف اپیل کل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔۔۔چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کی سربراہی میںسپریم کورٹ کا فل بینچ کل سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی درخواست کی سماعت کرے گا۔
ہائیکورٹ نے گزشتہ روز سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت پر سزا سُنا کر نااہل کیا تھا جس کے خلاف انہوں نے آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ آج جب سماعت شروع ہوئی توچیف جسٹس راجہ سعید اکرم نے سردار تنویر الیاس کے وکلاء پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اس اپیل میں سابق وزیراعظم کو موجودہ وزیراعظم کیوں لکھا؟ جب آپ کو رجسٹرار سپریم کورٹ نے کہہ دیا تھا تو بات کیوں نہیں مانی گئی۔۔۔سردار تنویر الیاس کے وکیل کا کہنا تھا کہ جناب عالی اس لفظ کو سابق وزیر اعظم ہی تصور کیا جائے۔۔۔چیف جسٹس راجہ سعیداکرم نےکہا کہ ہم کیسے اسے سابق پڑھیں، آپ سینئر وکیل ہیں۔
یہ سپریم کورٹ ہے کوئی مذاق نہیں، جب تک سپریم کورٹ کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں ہوتا، ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رہےگا وہ سابق وزیر اعظم ہی تصور ہوں گے، نئی اپیل دوبارہ جمع کرائیں دیکھیں گے اسے کب قبول کرنا ہے۔۔۔سردار تنویر الیاس کے وکلا کی جانب سے نئی درخواست دائر کی گئی جسے سپریم کورٹ نے کل سماعت کے لیے مقرر کر دیاگیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں