صدر آزاد کشمیر نے عید کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 60 دن کی رعایت کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے عیدالفطر کے موقع پر آزاد جموں وکشمیر کے عبوری آئین 1974ء کے ارٹیکل 10 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے آزاد جموں وکشمیر کی جیلوں میں قید، قیدیوں (ماسوائے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث، قتل، دہشت گردی،دیت،قصاص، ملک دشمن، جاسوسی کے جرائم میں ملوث) کی سزا میں 60دن کی خصوصی نرمی کی منظوری صادر فرمائی ہے تاکہ قیدی بھی اپنے اہل و عیال کے ساتھ عید منا سکیں۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close