اسلام آباد (پی آئی ڈی ) انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ٹیک ویلی سوشل انٹرپرائز کے درمیان مفاہمت کی یاداشت ۔پر جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں دستخط کئے گئے ۔ اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان ،مشیر آئی ٹی چوہدری محمد اقبال سیکرٹری آئی ٹی شاہد ایوب ، ڈی جی آئی ٹی ڈاکٹر خالد رفیق،سینئر ایڈیشنل سیکرٹری مسعود الرحمان کے علاؤہ اعلی حکام اور ٹیک ویلی کے نمائندگان موجود تھے ۔مفاہمت کی یاداشت پر سیکرٹری آئی ٹی شاہد ایوب اور ٹیک ویلی کے سی ای او عمر فاروق نے دستخط کئے۔
مفاہمت کی یاداشت ہر دستخطوں کے بعد گوگل کی پندرہ سو سکالر شپس آزادکشمیر کے اندر دی جائیں گی۔عالمی مارکیٹ میں طلب و رسد کے خلاء کو پر کرنے اور ماہر افرادی قوت تیار کرنے کیلیے گوگل نے جدید آئی ٹی رحجانات کے مطابق کورسز تیار کئے ہیں جن میں آئی ٹی سپورٹ ،آئی ٹی آٹو میشن ،ڈیٹا اینالسز ،پروجیکٹ منجمنٹ ،یو این ڈیزائن ،ڈیجیٹل مارکیٹنگ ،سائبر سیکیورٹی و دیگر شامل ہیں ۔اس حوالے سے آئی ٹی سے منسلک کورسز اور سرٹیفیکیشن دی جائے گی ۔اس ایم او یو کے بعد صارفین کو گوگل سرٹیفکیشن مفت فراہم کی جائے گی ،اس حوالے سے طلباء گھر بیٹھے گوگل سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکیں گے جو دنیا بھر میں اپنی افادیت رکھتے ہیں ۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے اس موقع پر کہا کہ آج کی دنیا انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا ہے میرا ویژن ہے کہ آزادکشمیر میں آئی ٹی کی تعلیم کو عام کیا جائے تاکہ ہم دنیا کے معیار کے مطابق اس شعبے میں ترقی کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ مفاہمت کی اس یاداشت سے نہ صرف پندرہ سو سکالر شپس حاصل ہوئی ہیں بلکہ آزادکشمیر کے طلباء اور طالبات کو ایسا پلیٹ فارم مہیا ہوا ہے جہاں وہ انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے گوگل سرٹیفیکیشن حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس طرح کے سوشل انٹرپرائز رز کی حوصلہ افزائی کرے گی تاکہ جدید دنیا کے تقاضوں کا مقابلہ کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے نوجوان ٹیلنٹڈ ہیں انہیں جب اس طرح کے پلیٹ فارم حاصل ہونگے تو انہیں اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں پرفارم کرنے کے مواقع میسر آئیں گے ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں