پاک فوج اور سیز فائر لائن پر بسنے والی عوام یکجان دو قلب ہیں، بریگیڈ کمانڈر بریگیڈئیر امیر نواز خان کی مقامی عمائدین سے گفتگو

ہٹیاں بالا (پی آئی ڈی) بریگیڈ کمانڈر بریگیڈئیر امیر نواز خان نے کہا ہے کہ پاک فوج اور سیز فائر لائن پر بسنے والی عوام یکجان دو قلب ہیں۔ سیز فائر لائن پر بسنے والے عوام نے ہمیشہ بھارتی جارحیت کے دوران مثالی نظم و ضبط، جرات اور استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاک فوج کے ساتھ ملکر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا۔ سیز فائر لائن پر بسنے والے عوام کے تعاون سے پاک فوج آئندہ بھی دشمن کے بزدلانہ اورناپاک عزائم ناکام بنائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیز فائر لائن چکوٹھی سیکٹر کھلانہ ویلی کے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج سول حکومتوں اورانتظامیہ کے ساتھ ملکر سیز فائر لائن کے علاقوں میں انفراسٹرکچر سمیت دیگر درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گی۔ سیز فائر لائن پر بسنے والے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔ پاک فوج سیز فائر لائن پر بسنے والے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔پاک فوج ملکی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی خبررکھتی ہے۔اس موقع پر چکوٹھی سیکٹر کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹنٹ کرنل قاسم شبیر بھی موجود تھے۔ بریگیڈئیر امیر نواز خان نے اس موقع پر جہاں علاقہ مکینوں سے ملاقاتیں کیں وہیں انکے مسائل سے بھی آگاہی حاصل کی۔کھلانہ ویلی کے معززین نے بریگیڈئیر امیر نواز خان کو علاقائی سطح پر درپیش مسائل مشکلات سے آگاہ کیا۔ معززین علاقہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج سے ہماری امیدیں وابستہ ہیں۔اللہ کے بعد پاک فوج کو ہی اپنا سہارا سمجھتے ہیں۔پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے تھے، کھڑے ہیں،کھڑے رئیں گئے۔پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن عناصر کے نا پاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے جس طرح پاک فوج نے علاقہ کے عوام کے مسائل اور انکو درپیش چیلنجز مشکلات کے حوالے سے خبر کرنے سمیت علاقہ کے معززین سے ملاقاتیں کرکے آگاہی حاصل کرتی ہے یہ انتہائی احسن اقدام ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close