پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کے لیے استقبالیہ تقریب میں شریک نہیں ہو گی، چوہدری یاسین، فیصل راٹھور کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں نو منتخب مئیر/ڈپٹی مئیر، چیرمین/وائس چیرمین کے اعزاز میں حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے 22 مارچ 2023، کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں استقبالیہ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے نو منتخب مئیر/ڈپٹی مئیر، چیرمین/وائس چیرمین ہر گز شریک نہیں ہونگے۔

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور نے واضح کیا ہے کہ کنونشن سنٹر اسلام آباد میں 22 مارچ کو منعقد ہونے والی تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے نو منتخب بلدیاتی ممبران کو خبردار کیا ہے کہ یہ پارٹی پالیسی ہے کہ کوئی ممبر بھی اس تقریب میں شریک نہیں ہوگا جسے وزیر اعظم آزاد کشمیر جو پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر ہیں اپنے سیاسی اور مکروہ عزائم کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی ان گھناؤنے مقاصد کو سمجھتی ہے پیپلز پارٹی کے نو منتخب ممبران و مئیر/ڈپٹی مئیر اور چیرمین/وائس چیرمین ہر گز اس کھیل کا حصہ نہیں بنیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close