کشمیر ائرلائنز کی ٹیم کا مظفر آباد ائیرپورٹ کا دورہ، ٹیم ائرپورٹ کو فعال کرنے کی رپورٹ وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو پیش کریگی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردارتنویرالیاس خان کے احکامات کی روشنی میں مظفرآباد ائیرپورٹ کو فنگشنل کرنے کیلئے ایم ٹی بی سی کے زیراہتمام کشمیر ائیرلائنز کی ٹیم کا ائیرپورٹ مظفرآباد کا دورہ، کشمیر ائیرلائن کی ٹیم نے انتظامیہ کے ہمراہ مظفرآبادائیرپورٹ کو فنگنشل کرنے کیلئے جگہ کا معائنہ کیا۔ کشمیرائیرلائنز کی ٹیم ائیرپورٹ کو فعال کرنے کے سلسلہ میں رپورٹ وزیراعظم سردارتنویرالیاس خان کو پیش کریگی جس کے بعدائیرپورٹ کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔

اس حوالہ سے وزیراعظم سردارتنویرالیاس خان بھی جلد ائیرپورٹ مظفرآباد کادورہ کریں گے، کشمیر ائیرلائن کی ٹیم نے چیئرمین ایم ٹی بی سی وکشمیر ایئر لائن محمود الحق کی ہدایت پر مظفرآباد ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔وزیراعظم آزادکشمیر کے ویژن کے مطابق کشمیر ائیر لائنز پراجیکٹ آزاد کشمیر کی سیاحت کیلئے انتہائی اہم منصوبہ ہے جس سے آزاد کشمیر میں سیاح کا فروغ ہو گااور دیگر شعبہ جات میں موجود پوٹینشل اجاگر ہوگا۔ مظفرآباد ائیرپورٹ کی بحالی کے حوالہ سے کمشنر مظفرآباد ڈویژن سردارعدنان خورشیدکی زیرصدارت اجلاس بھی منعقدہوا جس میں ڈپٹی کمشنر طاہر ممتاز، ڈائریکٹرایم ٹی بی سی سردارزرطیف بادشاہ سمیت انتظامی افسران شریک تھے۔ اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیرکے احکامات کے مطابق مظفرآبادائیرپورٹ کی بحالی کے سلسلہ میں اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔قبل ازیں ڈائریکٹرایم ٹی بی سی سردارزرطیف بادشاہ،ڈی ایس پی مجتبی آغا، ایکسیئن برقیات راجہ رئیس ودیگر نیائیر پورٹ جگہ کا معائنہ کیا۔ چیئرمین ایم ٹی بی سی وکشمیر ایئر لائن محمود الحق کی ہدایت کے مطابق کشمیرائیرلائنز کیک تحت ایم ٹی بی سی آزادکشمیر کی حکومت کے ساتھ مل کر سیاحت کو فروغ دیگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں