آزاد کشمیر، بجلی کا اضافی ٹیرف حکومت خود بوجھ برداشت کرے گی، صارفین کو منتقل نہیں کریں گے، اعلیٰ سطحی اجلاس میںوزیر اعظم کی ہدایت

اسلام آباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں چیف سیکرٹری محمد عثمان چاچڑ،پرنسپل سیکرٹری/ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات فیاض علی عباسی،سیکرٹری برقیات چوہدری طیب،سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ارشاد قریشی،سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب،سپیشل سیکرٹری مالیات راشد حنیف نے شرکت کی۔

وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کو سیکرٹری برقیات چوہدری طیب نے بجلی کے معاملات پر تفصیلی بریفننگ دی۔انہوں نے وزیراعظم کو بجلی کے ٹیرف کے معاملات پر وفاقی حکومت کے ساتھ ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے ہدایت کی کہ بجلی کی ترسیل اور ٹیرف کے حوالے سے وفاقی حکومت سے جو بات چیت چل رہی ہے اس میں اس بات کا خاص خیال رکھا جانا چاہیے کہ صارفین پر کسی قسم کا اضافی بوجھ نہ پڑے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں خود بوجھ برداشت کرے گی مگر اسے صارفین کو منتقل نہیں کیا جائے گا۔۔۔۔

close