مہنگائی کی ستائی عوام کا 8 مارچ کو راولاکوٹ سے اسلام آباد کی طرف پیدل لانگ مارچ کا اعلان

راولاکوٹ (آئی این پی)راولاکوٹ سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان آ ٹھ مارچ کو مارچ کیا جائے گا مارچ روکے جانے کی صورت تتری نوٹ کے راستہ بھارتی مقبوضہ پونچھ کی طرف لانگ مارچ کا متبادل پلان ترتیب دے دیا گیا تتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ کے مقام سے پونچھ راولاکوٹ قدرتی راستہ کھولنے کی مانگ کی جائے گی تاکہ سستے داموں انڈیا سے اشیائے خورونوش منگوائی جا سکیں۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی ستائی عوام نے آزادکشمیر میں آ ٹے پر گلگت بلتستان جتنی سبسڈی دینے اور بجلی بلات پر عائد ٹیکسز ختم کر کے کشمیر کو فری لوڈ شیڈنگ زون قرار دلوانے کی مانگ سرکاری گاڑیوں پر بچوں کے سکول لے جانے، بیگمات کی شاپنگ اور دفتر ی استعمال سے ہٹ کر سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر پابندی کروانے ججز سمیت مراعات یافتہ طبقہ کی عیاشیوں کے خاتمہ اور مصنوئی مہنگائی کی روک تھام کروانے جیسے مطالبات منوانے آ ٹھ مارچ کو راولاکوٹ سے پاکستان کے درالحکومت اسلام آباد کی طرف پیدل لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے فیصلہ پیپلز رائٹس فورم کے اجلاس میں ہوا یہ بھی طے ہوا کہ اگرپیدل لانگ مارچ کو اسلام آ باد جانے روکا گیا تو روکے جانے کے ردعمل میں مارچ کو تتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ کے راستہ بھارتی مقبوضہ پونچھ داخل کرنے کا اقدام ہوگا۔ تمام سیاسی طلبہ ٹریڈ یونین کا پیپلز رائٹس فورم کے پلیٹ فارم سے بھرپور لانگ مارچ کا فیصلہ ایک جرگہ میں ہوا جو پٹرولیم مصنوعات میں اضافے مراعات یافتہ طبقہ کی عیاشیوں کے خاتمہ اور چار ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے آزادکشمیر کو چار سو میگاواٹ بجلی بھی نہ دینے بجلی بلات پر ٹیکسوں کی بھرمار کے خاتمہ اور گلگت بلتستان جتنی سبسڈی آزادکشمیر کے صارفین کو دینے کے مطالبات منوانے میدان میں اتر ا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close