یوم یکجہتی کشمیر، وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ مظفر آباد کل جماعتی حریت کانفرنس اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں

مظفرآباد (پی آئی ڈی) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف کا آزادجموں وکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد کاد ورہ، ہیلی پیڈ پر قائمقام صدر آزاد جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق، وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ نے استقبال کیا۔ وزیراعظم پاکستان نے مظفرآباد میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم پاکستان کے ہمراہ وفاقی وزراء خواجہ سعید رفیق، مریم اورنگزیب، مرتضیٰ جاوید عباسی، رانا تنویر،مشیر امور کشمیر قمرالزمان کائزہ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب بھی کیا۔ قانون ساز اسمبلی آمد پر آزادجموں وکشمیر پولیس نے وزیراعظم پاکستان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیراعظم پاکستان نے قانون ساز اسمبلی میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور آزادکشمیر کی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں بھی کیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close