وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی سی ای او نیشنل یوتھ امپاورمنٹ رانا غلام مظفر کی قیادت میں وفد سے ملاقات

اسلام آباد(پی آئی ڈی)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان سے سی ای او نیشنل یوتھ امپاورمنٹ رانا غلام مظفر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، وفد میں یوتھ پریذیڈنٹ محمد اسد سمیت مختلف جامعات اور کالجز کے طلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ پڑھے لکھے اور با ہنر نوجوان کسی معاشرے اور ریاست کا سب سے اہم جزو ہوتے ہیں آزاد ریاست جموں و کشمیر میں نوجوانوں کے لیئے وسیع پوٹینشل موجود ہے

ہمارے نوجوان ساری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں اور زندگی کے ہر میدان میں آگے ہیں ہم نوجوان کی کونسینگ کے لیے مختلف فیلڈز میں کام کر رہے ہیں تاکہ نوجوانوں میں خود اعتمادی پیدا ہو اور وہ خود کو معاشی طور پر خود کفیل بنا سکیں جس کے لئے انکی کیرئیر کونسلنگ کی ضرورت ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں لیکنُ کیرئیر کونسلنگ نہ ہونے کے باعث ہمارے پاس ہنرمند افراد کی کمی ہے۔ ہماری حکومت اس حوالے سے تحقیق کررہی ہیں کہ کس فیلڈ میں طلباء کو تربیت دیں تاکہ وہ خود کفیل باروزگار ہوں اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں اور اپنے خاندانوں کی کفالت کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب ہمیں لکھنے پڑھنے کی تلقین کرتا ہے لیکن کیا تعلیم حاصل کرنا ہے اسکا فیصلہ آپکو کرنا ہے جس کے لئے کیرئر کونسلنگ کے حوالہ سے کام کرنے کی ضرورت ہے، معاشرے کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے اور کوئی بھی معاشرہ نوجوانوں کی شرکت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کسی بھی شعبہ کا انتخاب کرنے سے پہلے اسکی افادیت کے حوالہ سے جانیں اور اس شعبہ کے ماہرین سے رائے لیں تاکہ آپ معاشرے کی ترقی میں اہمُ کردار ادا کر سکیں،اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر خواجہ فاروق احمد، وزیر تعلیم برائے ہائیر ایجوکیشن ملک ظفر اقبال، ترجمان وزیراعظم ڈاکٹر عرفان اشرف سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close