اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر امیر احمد شیخ کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر امیر احمد شیخ نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزادکشمیر میں سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال اور آزادکشمیر پولیس کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر ملاقات میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر امیر احمد شیخ کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں