آزادکشمیر، بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے 4 اضلاع کے نتائج کا سرکاری اعلان کر دیا گیا، کون جیتا کون ہارا؟

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے 4 اضلاع میں3 دسمبر کو 875 نشتوں پر ہونے والی پولنگ کے نتائج کا سرکاری اعلان کر دیاضلع کونسل کی 4 اور یونین کونسل کی 8 نشتوں کے نتائج روک دیئے گئے ۔

آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی طرف سے 88یونین کونسلوں، 2میونسپل کارپوریشن، 3میونسپل کمیٹیوں اور 5 ٹاون کمیٹیوں کے 787 وارڈز میں سے 779 وارڈز سے منتخب ہونے والے کونسلرز کی کامیابی کا اعلان کیا ہے پونچھ ڈویژن میں ضلع کونسل کی 88 نشتوں میں سے 84 نشتوں پر کامیاب ممبران ضلع کونسل کے کامیابی کاسرکاری اعلان بھی کردیا گیا ہے جبکہ 12 نشتوں کے نتائج روک دیئے گئے ہیں

پونچھ ڈویژن کے 4 اضلاع باغ،حویلی،سدھنوتی اور پونچھ راولاکوٹ میں آزاد امیدواروں نے 262 نشتیں جیت کر مدمقابل سیاسی جماعتوں کو چاروں شانے چت کر دیا حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف 260 نشتیں حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہی پاکستان مسلم لیگ ن 140 نشتیں جیت کر تیسرے نمبر پر رہی جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی 125 نشتیں اہنے نام کر پانچویں پوزیشن کی حقدار ٹھہری ۔جموں کشمیر پیپلزپارٹی نے 29 اور آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے بھی 29 نشتیں حاصل کیں پونچھ ڈویژن میں تحریک لبیک اور جماعت اسلامی نے سات سات نشتیں حاصل کیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام جموں کشمیر بھی 4 نشتوں پر براجمان ہوگئی ۔ الیکشن کمیشن طرف سے جاری کیئے گئے پونچھ ڈویژن کے انتخابی نتائج کے مطابق آزادکشمیر کے ضلع باغ اور ضلع پونچھ راولاکوٹ میں آزاد امیدوار 185 نشتیں جیت کر پہلے نمبرپر رہے پاکستان تحریک انصاف نے 135 اور پاکستان پیپلزپارٹی نے 70 نشتیں حاصل کرکے دوسری اور تیسری پوزیشن اپنے نام کی ۔
ضلع حویلی میں پاکستان پیپلزپارٹی نے 36 نشتیں جیت کر میدان مار لیا پاکستان مسلم لیگ ن 29 اور آزاد امیدوار 18 نشتیں جیت کر دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے ضلع سدھنوتی میں حکمران جماعت تحریک انصاف نے77 نشتیں جیت کر سب کو پچھاڑ دیا آزاد امیدوار 46 نشتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ مسلم لیگ ن 35 نشتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close