مظفرآباد، دوران سفر 2 سالہ بچے سے گولی چل گئی، ماں بیٹی شدید زخمی، بیٹی کی حالت تشویشناک

مظفر آباد (آئی اے اعوان) دوران سفر دو سال کے بچے سے اچانک گولی چل گئی۔ ماں بیٹی شدید زخمی ہو گئیں۔ بیٹی سی ایم ایچ مظفرآباد کے شعبہ انتہائی نگہداشت میں زندگی اور موت کہ کشمکش میں مبتلا جبکہ ماں ایمز ہسپتال کی ایمرجنسی میں زیر علاج ہے۔

سابق وزیرِ حکومت آزاد کشمیر ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی کا چھوٹا بھائی سردار ناصر بشیر عباسی اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ ہٹیاں بالا سے مظفرآباد میں اپنے بڑے بھائی سابق وزیر ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی کی عیادت کیلئے آ رہے تھے کہ دوران سفردوسالہ بیٹے نے گاڑی کا ڈیش بورڈ سے پستول نکال کر کھیلنا شروع کیا کہ اچانک گولی چل گئی۔ گولی ماں کی گود میں لیٹی آٹھ سالہ بچی انشرہ کے سر سے گزر کر ماں کی ٹانگ میں پیوست ہو گئی زخمی ماں بیٹی کو فوری طور ہسپتال پہنچایا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمی انشرہ کے جسم سے خون بہہ جانے کے باعث اسکی حالت تشویشناک ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close