سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا راجہ محمد فاروق حیدر خان بلدیاتی الیکشن کے بعد کارکنوں کا شکریہ

مظفرآباد(آئی اے اعوان) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان بلدیاتی الیکشن کے بعد کارکنوں کا شکریہ ادا کرنے اپنے ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا پہنچ گے کنیناں سے کنٹرول لائن چکوٹھی تک اظہار تشکر ریلی کی قیادت کی ۔ ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بلا کی حدود میں کنیناں کے مقام پر سابق صدر مسلم لیگ ن محمد فرید نے نومنتخب کونسلرز کے ہمراہ راجہ محمد فاروق حیدر کا استقبال کیا

سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق خان کو ایک سراں یونین کونسل سے کامیاب ممبر ڈسٹرکٹ کونسل راجہ انور میونسپل کمیٹی ھٹیاں بالا وارڈ 3 سے منتخب ممبر سجاول خان سرڑک چناری سے راجہ عظیم زاٸد ایڈووکیٹ چکوٹھی سے شیخ صادق نے ایک بڑی اظہار تشکر ریلی کی صورت میں چکوٹھی پہمچایا راستہ میں سراں،ہٹیاں بالا ساون کچھا،چناری اور چکوٹھی میں شاندار استقبال کیا گیا کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ بھنگڑے ڈالے کر پاکستان مسلم لیگ ن کی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کا جشن منایا اور عوام کا شکریہ ادا کیا اظہار تشکر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ووٹ کی پرچی کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی حکومت کی عدم اعتماد کردیا راجہ محمد فاروق حیدر نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ دینے کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close