چیف جسٹس آزاد کشمیر راجہ سعید اکرم خان نے لال قلعہ مظفرآباد کی تزئین و آرائش جلد مکمل کرنے کام کے معیار سمجھوتہ نہ کرنے اور تاریخی ورثہ کو محفوظ بنانے کی ہدایت کر دی

مظفر آباد(آئی اے اعوان ) آزادجموں وکشمیرسپریم کورٹ کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے لال قلعہ مظفرآباد کی تزئین وآرائش جلد مکمل کرنے کام کے معیارسمجھوتہ نہ کرنے اور تاریخی ورثہ کو محفوظ بنانے کی ہدایت کر دی چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس رضا علی خان کے ہمراہ لال قلعہ پلیٹ، بارادری، دومیل اور ساتھرا ویو پارک کا دورہ کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد،ڈائریکٹر جنرل سیاحت محترمہ تہذیب النساء، چیئرمین ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد سید اظہر گیلانی بھی ہمراہ تھے۔ دورہ کے دوران ٹورازم کے حکام نے چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر کو لال قلعہ کی تزین و آرائش اور کام کی تکمیل کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ قبل ازیں چیف جسٹس آزادکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کو چیئرمین ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد سید اظہر گیلانی نے بارا دری دومیل اور ساتھراویو پارک کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ لال قلعہ کی تزئین و آرائش کے کام کو جلد از جلد مکمل کریں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ٹورازم تہذیب النساء نے بتایا کہ لال قلعہ کا کام جون 2023 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر نے ہدایت دی کہ وہ کام کی رفتار کو تیز کریں اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔چیف جسٹس نے لال قلعہ کے اندورنی حصوں کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد کام مکمل کر کے لوگوں کے لیے کھولا جائے۔ چیف جسٹس نے چیئرمین ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید اظہر گیلانی کو ہدایت کی کہ وہ بارا دری دومیل اور ساتھرا ویو پارک کو جلد مکمل کریں تاکہ عوام کے لیے بہتر ماحول میں جگہ دستیاب ہو۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کام کی رفتار تیز کی جائے اور اسے جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا تاریخی ورثہ سے ایسے محفوظ بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close