الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے سپریم کورٹ کو کوئی خط نہیں لکھا، الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی وضاحت

مظفرآباد( پی آئی ڈی)ترجمان آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے سپریم کورٹ کو کوئی خط نہیں لکھااور نہ ہی لکھ سکتا ہے ۔ آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ نے مورخہ 4 اکتوبر2022 کے حکم میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو پابند کیا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کی پیش رفت کے حوالہ سے مرحلہ وار اپنے پراگریس رپورٹس جمع کروائی جائیں ۔

 

 

 

 

الیکشن کمیشن نے اسی تناظر میں اپنی پراگریس رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی ہے ۔ اس سلسلہ میں میڈیا پرالیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں خط جمع کروانے کی خبریں گردش کررہی ہیں جو کہ خلاف حقائق اور بے بنیاد ہیں ۔ الیکشن کمیشن من گھڑت اور بے بنیاد خبروں کے اشاعت پر متعلقہ اخباریا ادارے کے خلاف کارروائی کا استحقاق رکھتا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close