مظفر آباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر حکومت الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کیلئے مطلوبہ سیکورٹی فورس فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی آزادکشمیر میں سیکورٹی کے بغیر ایک ہی دن آزادانہ،منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات تین مراحل میں ڈویژن کی سطح پر کرانے کیلئے ترمیمی شیڈول جاری کردیا پہلے مرحلے میں 27 نومبر کو مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ ہوگی۔ چیف الیکشن کمیشن آزاد جموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا اور سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ فاروق نیاز نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران نئے ترمیمی انتخابی شیڈول کا اعلان کیا
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور صوبوں نے بھی آزاد کشمیر حکومت کو سیکورٹی فراہم کرنے سے انکار کردیا پاکستان کے معروضی حالات اور سیکورٹی فورسز کی عدم فراہمی کے پیش نظر آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات تین مراحل میں ڈویژن کی سطح پر کرانے کا فیصلہ کرکیا چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کی طرف سے جاری کیئے گئے ترمیمی انتخابی شیڈول کے مطابق 27 نومبر کو مظفرآباد ڈویژن، 3 دسمبر پونچھ راولاکوٹ ڈویژن اور 8 دسمبر کو میرپور ڈویژن میں پولنگ کی جائے گی۔
چیف الیکشن کا کہناتھا کہ سیکورٹی فراہم کرنا آزادکشمیر حکومت کی ذمہ داری ہے اس حوالے سے اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر نہیں حکومت پر عائد ہوگی۔ پاکستان کے معروضی حالات کے پیش نظر سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی چیف الیکشن کمیشن نے کہا کہ آزادکشمیر میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں الیکشن کمیشن نے حکومت آزادکشمیر کی مشاورت سے 27 نومبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے شیڈول جاری کیا تھا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں