مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کا چیف الیکشن کمشنر کے نام خط، بلدیاتی انتخابات فوج اور رینجرز کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ

مظفرآباد(آئی اے اعوان ) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط میں بلدیاتی انتخابات فوج اور رینجرز کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کیاہے ۔مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر نے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں کشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سہلریا کے نام لکھے گئے خط میں واضع کیاہے کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں 27 نومبر کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پوری طرح تیار ہے

فوج اور رینجرز کی نگرانی میں شیڈول کے مطابق 27 نومبر کو پرامن صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں بصورت دیکر پاکستان مسلم لیگ ن انتخابات کو کسی صورت میں قبول نہیں کرےگی۔ خط میں کہا گیاہے کہ آزادکشمیر میں سیاسی ٹمپریچر پورے عروج پر ہےمظفرآباد کے حلقہ کھاوڑہ اور کوٹلی میں مخالف امیدواروں پر قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں عوام کے جان ومال کی حفاظت کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے جبکہ پرامن صاف وشفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے شاہ غلام قادر نے الزام لگایا کہ حکومت محض سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے انتخابات میں سیکورٹی کے حوالے سے مجرمانہ غفلت کی مرتک ہورہی ہے الیکشن میں صرف چھ دن رہ گئے ہیں حکومت کی جانب سے کوئی سیکورٹی پلان نہیں دیا گیا الیکشن فوج اور رینجر کی نگرانی میں کرائے جائیں بصورت دیگر مسلم لیگ ن انتخابات کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی مناسب سیکورٹی نہ ہونے کی باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی تمام ترذمہ داری الیکشن کمیشن پر ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close