پاکستان مسلم لیگ خان قیوم خان کا امریکہ بھارت گٹھ جوڑ کو خطہ میں طاقت کے توازن امن اور پاکستان کی سلامتی کے خلاف تحریک کا آغاز

مظفرآباد(آئی اے اعوان ) پاکستان مسلم لیگ خان قیوم خان نے امریکہ بھارت گٹھ جوڑ کو خطہ میں طاقت کے توازن امن اور پاکستان کی سلامتی کے خلاف تحریک کا آغاز مظفرآباد سے کردیا کل برطانیہ میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا پاکستان مسلم لیگ خان قیوم خان کے صدر سید فقیر حسین بخاری نے مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد میں پر یس کانفرنس سے خطاب کے دوران امریکہ بھارت گٹھ جوڑ کے خلاف تحریک کے آغاز اور پارٹی کی پاکستان اور آزادکشمیر میں نئے سرے سے تنظیم نو کا اعلان کیا ۔

انکا کہناتھا کہ امریکہ کی طرف سے بھارت کو خطہ کا تھانیدار بنانے اور بھارت سے مشترکہ فوجی مشقیں جنوبی ایشیاء میں کی سلامتی کے خلاف ایک بڑی سازش ہے پاکستان مسلم لیگ خان قیوم خان کے صدر سید فقیر حسین بخاری نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں عدم استحکام کی واحد بڑی وجہ مسئلہ کے پرامن حل کیلئے دنیا بھر کی آزادی پسند جمہوری قوتوں اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو امریکہ بھارت گٹھ جوڑ کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا پریس کانفرنس کے دوران پاکستان مسلم لیگ خان قیوم خان آزادکشمیر کے صدر جہانگیر خان اور پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فیصل بھٹی بھی موجود تھے پریس کانفرنس کے اختتام پر مرکزی ایوان صحافت کے باہر آزادی چوک میں عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا پاکستان مسلم لیگ خان قیوم خان کے صدر سید فقیر حسین بخاری نے برطانیہ میں کل احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close