سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کا وزیراعظم آزاد کشمیر کو وفاقی وزیر داخلہ سے بات کرنے کا مشورہ

جہلم ویلی (آئی اے اعوان )سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی رہنما مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم جائیں جاکر وزیر داخلہ سے بات کریں حکومت پاکستان سے کہیں سیکورٹی فراہم کریں کیوں ایسا نہیں کیا جارہا عوام حکومتی اعلانات پر توجہ نہ دیں۔ الیکشن کے بعد ویسے بھی یہ حکومت ہو گی ہی نہیں ۔عمران خان فیڈریشن کو کمزور کرنے کے غیر ملکی ایجنڈے پر ہے اس کا ساتھ دینا غیر ملکی ایجنڈے کو تقویت دینا ہے حکومت کے دن گنے جاچکے ڈیڑھ سال میں کام کیا ہوا جو اب آگے کرینگے اب ان کو موقع ہی نہیں دیں گے خدمت کا سفر دوبارہ شروع ہوگا ہم نے 5 سال محنت کرکہ ریاست کو ترقی کے راستے پر ڈالا موجودہ حکومت نے سارے نظام کو تہس نہس کرکہ رکھ دیا کسی کو ذمہ داری کا احساس نہیں ہم نے خدمت کی عام آدمی کو ہمارے دور کی اصلاحات کا فائدہ ہوا آج حکومت کی سمت ہی نہیں قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کی ہدایت پر شاہد خاقان عباسی نے ہمیں آئینی مالیاتی انتظامی اختیارات واپس کیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجربانڈئ کے علاقے لوئر گجر بانڈی، بانڈی چکاں ،گڑتھامہ،پرائی، پاہل میں انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوے کیا اس موقع پر امیدوار ممبر ضلع کونسل الطاف کیانی، مرزا آصف،خواجہ مسرور،ممتاز ترک، چوہدری پرویز،چوہدری باغ حسین،خادم حسین ملک ،عرفان درانی و دیگر نے بھی خطاب کیا راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ اہم جب اقتدار میں آے تھے تو ڈیزل کے پیسے نہیں تھے جب واپس گئے تو اربوں چھوڑ کر گئے اب پھر برا حال ہے ایک ارب روپے کی گاڑیاں خریدی گئیں وزرا مجھے کہتے ہیں کہ الیکشن ملتوی کرواو اب لڑیں الیکشن ہم مقابلہ کرینگے ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں ہونگئ بھی مگر جو حالت اس حکومت کی ہے ایسی کسی کی نہیں رہی اگر بلدیاتی انتخابات نا ہورہے ہوتے تو اس وقت تک حکومت کا بوریا بستر گول ہوچکا ہوتا ہمارے پاس تعداد پوری ہے وزیراعظم اور وزرا حکومت پاکستان پر الزام لگا رہے ہیں کتنی دفعہ وہ گئے ان کے پاس پاکستان میں انہی کی جماعت نے دھرنے کے ذریعے دارالحکومت کو مفلوج بنانے کا پروگرام بنایا ہوا ہے اسلام آباد کو انتشاری گروہ کے حوالے نہیں کیا جاسکتا عمران خان مایوس ہوچکا ہے اب وہ افراتفری پیدا کرنے کے لیے ہر کام کریگا اس کا راستہ روکنا ہے اور اس کا آغاز آزادکشمیر سے کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close