مظفرآباد(آئی اے اعوان )آزاد جموں وکشمیر الیکشن نے اپوزیشن کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ ورزی پر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے وضاحت طلب کرلی ہےالیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی طرف سے انتخابی مہم کے دوران منصوبوں اعلانات پر عملدرآمد روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو 23 نومبر کو الیکشن کمیشن کے روبر اصالتا وکالتا اور مختارتا پیش ہو کر وضاحت کرنے کیلئے نوٹس جاری کیا ہے
آزادجموں و کشمیر قانون سازی میں قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان اور پیپلزپارٹی کے راہنما شوکت جاوید میر نے الیکشن کمیشن. کو دی گئی الگ الگ درخواستوں کے زریعے وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات لگاتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو 23 نومبر ساڑھے بارہ بجے تک الیکشن کمیشن کے روبرو اصالتا وکالتا یا مختیارتا پیس ہو کر وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ سیکرٹری آزاد جموں وکشمیر الیکشن سردار غضنفر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد تک وزیراعظم کے اعلانات پر عملدرآمد روکنے کا حکم جاری کیا ہے دیا درخواست گزاروں کی طرف سےوزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس پر حکومتی پارٹی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر انتخاب میں حصہ لینے والے ڈسٹرکٹ کونسل کےامیدواروں کو وزیراعظم ہاوس میں مدعو کرکے تقریب کا انعقاد کرنے تقریب میں مختلف منصوبوں کے اعلانات اور رقوم کی تقسیم کی پیش کش کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں
سوشل میڈیا پر موجود وزیراعظم کی تقریر سوشل کی تقریر کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر پر سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کرنے سرکاری وسائل سے حلقہ وائز ورکرز کو مدعو کرکے سرکاری رہائش گاہ پر خاطر تواضع اور متعدد اعلانات کا فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا گیا اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس پر 106 منصوبوں کے اعلانات کر نے وزراء حکومت کی طرف سے سرکاری وسائل پرانتخابی مہم چلانے اور سرکاری ملازمین حکومت کے آلہ کار بنانے سے متعلق الزامات لگائے گئے ہیں
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں